اے ٹی آئی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام عظیم الشان’'صفہ تربیتی ورکشاپ‘ ‘ کا انعقاد

مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں طلباء کی نظریاتی و سیاسی تربیت کے لئے طلباء یونینز کی بحالی ضروری ہی: اے ٹی آئی وسطی پنجاب

بدھ 4 اگست 2021 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسولﷺ سے خائف ہیں۔ کامل ایمان کے لئے محبت رسولﷺ کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے۔ اہل حق عشق رسولﷺ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سامراجی، استعماری اور طاغوتی طاقتیں پیغمبر اسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں۔

تاجدار ختم نبوت ﷺکی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سر بلند رہے گا۔محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ عشق رسولﷺ ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی پنجاب (وسطی)کے زیر اہتمام جامعہ معصومیہ میں منعقدہ تین روزہ'' صفہ تربیتی ورکشاپ'' سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا ،مرکزی سیکریڑی جنرل محمد حسنین مصطفائی ،ناظم پنجاب محمد راشد مغل ،جنرل سیکریڑی پنجاب محسن ریاض گوندل ،سابق مرکزی صدور احمد وقار مدنی ،نعمان الجبار،سابق مرکزی سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی ،حافظ غلام محی الدین اویسی، فیضیل الحسن فاروقی ،پروفیسر ادریس آزاد،نیر صدیقی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

طلباء کی نظریاتی و سیاسی تربیت کے لئے طلباء یونینز کی بحالی ضروری ہے۔ اے ٹی آئی طلباء کے دلوں میں عشق رسولﷺ کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ یا رسول اللہ کہنے والے اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ آنے والا دور درود والوں کا ہو گا۔محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے۔ مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول کو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاجدار ختم نبوت کی محبت کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضری کا مکیں ہے۔مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن امت میں عشق رسول کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا۔ پاک وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر کرنا ہو گی۔ بانیان پاکستان کے فکری وارثین بقائے پاکستان کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ تعمیر وطن کے لئے محب وطن قوتیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال لیں۔انہوں نے کہا پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔

قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذ نظام مصطفیﷺ ضروری ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔ قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ استحکام وطن کیلئے علاقائی ، صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔

پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیز ہے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے مزید کہا ختم نبوت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ حکمران یاد رکھیں ختم نبوت پر سمجھوتہ کرنے والی حکومتیں قائم نہیں رہ سکتی۔مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

اسلام ہی دنیا کو امن وسلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔امت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے اتباع رسولﷺ کا راستہ اختیار کرے۔ اہل حق قوت قرآن سے اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کریں۔ مساسوہ حسنہ کی پیروی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے۔ '' صفہ تربیتی ورکشاپ'' سے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی عمیر اقبال ڈوگر،حافظ عبدالجبار ،بلال صفدر کچھی،ملک عزیز الرحمن ،دانش وڑائچ ،رائے محمود احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

'' صفہ تربیتی ورکشاپ'' میں منظور کی گئیں قراردادوں میںمطالبہ کیا گیا کہ طلبہ یونینز کو فوری بحال کیا جائے۔ نصاب تعلیم کو فکری ہم آہنگی دینے کیلئے تعلیم کے نام پر بیرونی امداد بند کی جائے۔نصاب تعلیم صوبوں کی بجائے قومی سطح پر مرتب کیا جائے۔ ملک میں نظام مصطفیﷺ نافذ کیا جائے۔ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی فائرنگ کا نوٹس لی