پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور اقبال اکیڈمی پاکستان کے درمیان معاہدہ

بدھ 4 اگست 2021 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور اقبال اکیڈمی پاکستان کے درمیان علامہ اقبال سے معلق نادر کتب اور ان کی ہاتھ سے لکھی تحریروں کو سکین کر کے محفوظ بنانے کا معاہد ہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی اور ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرا امبرین نے دستاویزات پر دستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد نایاب مواد کوڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنا اور پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور اقبال اکیڈمی پاکستان میں تحقیقی مقاصد کے لئے دستیابی کو ممکن بنانا ہی