پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ 4 اگست 2021 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے عرشی شاہد دختر شاہد حیات کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’افراطِ زر کی حرکیات ، عالمگیریت اور مالیاتی پالیسی کے روابط: ممالک کے مابین عملی تجزیہ ‘ کے موضوع پر،طاہرہ یاسمین دختر محمد گلزارکواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’قصص قرآنیہ اور اہلیت مناصب کا معیار‘ کے موضوع پر،ناز فاطمہ دختر عبدالحمید گِل کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’چوہوں میں ٹیکرولمس کے جگر پر مضر اثرات کی استعداد کی وجہ سے لپڈ کے تحول میں بے ضابطگیاں‘ کے موضوع پر،سدرہ سلیم دختر حاکم محمد سلیم کوریاضی کے مضمون میں ان کے’ہارویولیٹ کے ذریعہ ٹائم پر منحصر جزوی تفریق مساوات کا عددی حل‘ کے موضوع پراوراقصیٰ دختر طارق حسین کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’سمندری حیات کے فقہی احکامات : تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (سمندری خوراک بطور غذا ودواحلت و حرمت کے تناظر میں‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :