اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں گرفتارملزم ابراہیم خان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ

بدھ 4 اگست 2021 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں گرفتارملزم ابراہیم خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔یاد رہے کہ ملزم پر فوڈ پانڈا بوائے سے زیادتی کرنے کا الزام ہے جس میں اسے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ایک روز قبل ہی گرفتار کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :