جیکب آباد:فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،ہوٹلوں اور دودھ کی دوکانوں پر چھاپے

ملاوٹی دودھ رکھنے پر ہوٹلوں اور دودھ فروشوں پر ایک لاکھ تیس ہزار جرمانہ عائد

بدھ 4 اگست 2021 23:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) جیکب آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،ہوٹلوں اور دودھ کی دوکانوں پر چھاپے ،ملاوٹی دودھ رکھنے پر ہوٹلوں اور دودھ فروشوں پر ایک لاکھ تیس ہزار جرمانہ عائد،تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے بعد فوڈ اتھارٹی لاڑکانہ کی ڈائریکٹر میڈم عائشہ جونیجو کی ہدایت پر جیکب آباد میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گزرشتہ روز کاروائی کی قائد اعظم روڈ،ٹاور روڈ پر ہوٹلوں اور فیملی لائین میں دودھ کی دوکان پر اچانک چھاپے مارے تو کھلبلی مچ گئی ہوٹل اور دوکان میں موجود دوھ چیک کیا گیا تو ملاوٹ شدہ نکلا جس پر ملاوٹی دودھ کو اسی وقت ضائع کیا گیا اور ایک لاکھ تین ہزار جرمانہ عائد کیا گیا اس سلسلے میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سندھ میڈم عائشہ جونیجو نے رابطے پر بتایا کہ ہوٹلز اور دوکانوں پر چھاپے کے دوران گندگی نظر آئی صفائی کے کوئی انتظامات نہیں تھے دودھ میں پانی ،کیمکل اور پائوڈر ملا ہوا پایا گیا انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے کا م اور کاروائی متاثر ہوئی ہمیں عوام کی صحت عزیز ہے ،ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پورے ریجن میں کاروائیاں شروع کی گئی ہیں ہوٹلز کو رجسٹر کیا جا رہا ہے ہوٹلز ،بیکریز ،مٹھائی ،جوس اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ کہ دوکان میں میں صفائی کے انتظامات بہتر کریں مختلف اوقات میں جائزہ لیا جا تا رہے گا