ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پولیو مہم کی دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

بدھ 4 اگست 2021 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت پولیو مہم کی دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اوز ہیلتھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تمام افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔مائیکروپلان، ٹیلی شیٹس، مسڈ کیسز، ریفیوزل کیسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوسرے روز پولیو مہم میں 05 لاکھ 76 ہزار 628 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔جبکہ پہلے اور دوسرے روز کی پولیو مہم میں مجموعی طور پر دو دنوں میں ساڑھے گیارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام افسران کو پولیو مہم نہایت توجہ اور لگن کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پولیو مہم تیسرے روز بھی پورے زوروشور سے جاری رہے گی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں 18 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں بہت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو نبھا رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پولیو ورکرز کبھی گرمی اور کبھی شدید بارش کی صورت میں پولیو مہم کو جاری رکھنے پر تعریف کے حقدار ہیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی خدمات قابل تعریف ہیں جو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیو مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ لاہور اب پولیو فری ہے اور پولیو مہم کو لاہور میں آگے بھی کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں۔