مسئلہ جموں کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ھے،قاسم خان سوری

مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے کثیرالجہتی اتحاد وقت کی عین ضرورت ہے،پاکستان کی قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و بھائی چارے کی فضا کے فروغ پر عمل پیرا ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عرب پارلیمنٹ کے وفد سے مالاقات میں گفتگو

جمعرات 5 اگست 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ھے، انہوں نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے کثیرالجہتی اتحاد وقت کی عین ضرورت قرار دیااورکہا کہ پاکستان کی قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و بھائی چارے کی فضا کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے ان خیالات کا اظہار عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ھوے کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پر امن ملک ہونے کے ناطے پاکستان باہمی تعاون کے ذریعے عالمی و علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی خاطر امن اور ترقی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کے مابین تعاون کا فروغ انتہائی ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے کثیر الجہتی سیاسی و اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہو گا تاکہ امہ کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے اور مسلم امہ میں خوشحالی کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے۔ ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان بین الپارلیمانی تعاون کو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے اسے بڑھانے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مل کر اسلام فوبیا، غربت، ترقی، معاشی ترقی اور کشمیر و فلسطین جیسے تنازعات اور دیگر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ھوے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل فہم ھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو اس کے حل کے لیے بھارت پر دباو ڈالنا چاھیے تاکہ پرتشدد کاروائیوں کو بند کیا جاے اور اس مسئلہ کو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعہ حل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین بھی دبائوں سے حل طلب ھے جس کے منصفانہ حل کے کیے اسرائیل ہر ڈالا جائے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی بھائوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی نے کہا کہ پاکستان عرب دنیا میں ایک اہم ملک تصور کیا جاتا ھے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ھوے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اس نے ھمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر اپنی آواز بلند کی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ امہ میں امن اور بھائی جاری کا فروع وقت کی اھم صرورت ھے۔ انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ھے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے مہمان نوازی کا شکریہ کیا۔