ایف اآئی کی مختلف کارروائیاں، دو مفرور ملزمان سمیت 5 افراد گرفتار

گرفتارملزمان میں سادہ لوہ لوگوں سے دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے رقم بٹوری

جمعرات 5 اگست 2021 00:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایات پر مختلف کارروائیوں میں دو مفرور ملزمان سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتارملزمان میں سادہ لوہ لوگوں سے دھوکہ دہی سے تیس لاکھ سے زائد رقم بٹوری ۔جبکہ جعل سازی سے امیدواروں کو امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس کرانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے او ٹی ایس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں . ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی کارروائی. بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے دو مفرور ملزمان پکڑے گئے ۔

ایف آئی اے اسلام آباد راولپنڈی انسانی اسمگلنگ سیل نے ثاقب حسین قاضی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں 1. حفیظ الرحمن اور 2۔

(جاری ہے)

ارسلان رف کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے شہری سے ملازمت کے لیے بیرون ملک (کینیڈا) بھیجنے کا جھانسہ دیکر 240،000/- روپے لئے تھے۔ جس پر شہری کی درخواست کی انکوائری نمبر پی سی: 162/21 کی تکمیل کے بعد ، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی نے ایف آئی آر نمبر 93/21 مورخہ 04.08.21 درج کی ہے اور دونوں ملزمان حفیظ الرحمن اور ارسلان رف کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کی افسر انسپکٹر ریحانہ نے کاروائی کرتے ہوئے او ٹی ایس کیچیف سپر وائیزر رفیع اللہ شاہ اور انویجیلیٹر تنویر علی شہباز کو گرفتار کرلیا ہے دونوں ملزمان نے او ٹی ایس سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج بی بلاک سیٹلائٹ ٹان راولپنڈی میں دوران ٹیسٹ امیدواروں سے رشوت لیکر سہولت فراہم کی، بھرتی ٹیسٹ 2019 میں دھوکہ دہی کرنے والے رشوت خوروں کے خلاف مقدمہ نمبر 4/21 مورخہ 25-1-21 درج ہیجبکہ ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کی افسر ایس آئی ماہ رخ عمران نے ایف آئی آر نمبر 29/21 مورخہ 3-8-21 کے معاملے میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے اسکول ٹیچر (بی پی ایس 14) افتخار حسین کو گرفتار کیا ، ملزم نے سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بہانے شکایت کنندہ سے 525000 روپے وصول کیے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں