بھارت نی5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بیک جنبش قلم ختم کردیا ،ہماری حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی، جمال شاہ کاکڑ

مسلم لیگ(ن) کشمیر کے عوا م کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ تھی ہے ،اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)

بدھ 4 اگست 2021 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیری عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی بجائے انکا استحصال کر نے والوں کی کامیابی کی دعائیں مانگیں جنہوں نے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بیک جنبش قلم ختم کردیا اور ہماری حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی، مسلم لیگ(ن) کشمیر کے عوا م کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ تھی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی، یہ بات انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 75سالوں سے کشمیر میں مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ فرنٹ فٹ پر لڑا اور کشمیریوں کی آواز بنی لیکن موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں کشمیر کاز کو جس قدر نقصان پہنچایا ہے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ عمران خان اور انکی ناتجربہ کار حکومت نے کشمیر بھارت کو تحفے میں دے دیا ہے تاریخ عمران خان کو کشمیر کے سودا گر کے نام سے یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے لئے ہر پاکستانی اپنی تن من دھن کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے حکومت کے چاہیے تھاکہ وہ کشمیر کے حوالے سے قومی ایکشن پلان بناتی اور پوری قوم کو سیاسی اختلافات کوبالاطاق رکھتے ہوئے یکجا کرتی مگر اس کے برعکس 2منٹ کی خاموشی اور جمعہ کو ٹریفک روک کر احتجاج کیا گیا جو کہ نہ تو کسی عالمی نہ ہی سیاسی فور م پر موثر تھا اور پھر کچھ عرصے بعد از خود اس احتجاج کو بھی ختم کردیا گیا جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کشمیر کے مقدمہ صرف مسلم لیگ(ن) ہی موثر انداز میں لڑ سکتی ہے اور ہمارا یہ موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر کافیصلہ وہاں کی عوام کی مرضی اور منشا ء کے تحت ہونا چاہیے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے فور ی طور پر کشمیر کے حق خودارادیت کی اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملد آمد یقینی بنائیں