بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اسلام آباد کے پاک چائنا کنونشن سنٹر میں منعقدہ نمائش میں اسٹال لگایاگیا

بدھ 4 اگست 2021 23:05

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اسلام آباد کے پاک چائنا کنونشن سنٹر میں منعقدہ نمائش میں اسٹال لگایاگیا ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزراء اعظم سواتی، ڈاکٹر شہباز گل، سمیت سینیٹرز، ارکان اسمبلی اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے اسٹال کا دورہ کیا، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد سرپرہ نے وزیر اعظم اور دیگر شرکاء کو بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی مراعات و سہولیات سے متعلق بریفنگ دی، شرکاء نے بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔