شہدا آٹھ اگست کے حوالے سے بی این پی کے زیرہتمام مرکزی تقریب کوئٹہ میں ہوگی

بدھ 4 اگست 2021 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہداء 8اگست کی برسی کی مناسبت سے پارٹی مرکزی سطح پر کوئٹہ میں منائی جائیگی جبکہ بلوچستان بھرمیں تمام اضلاع کو پارٹی بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے شہدائ8اگست سول ہسپتال واقعے میں شہید ہونے والے وکلا و دیگر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ 8اگست ایک سیاہ دن تھا بڑی تعداد میں وکلائ و دیگر نے جام شہادت نوش کیا اس طبقہ فکر کو ختم کرنے کی گہری سازش کی گئی جو علم ‘ شعور و انصاف کے لئے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند جہد کو تقویت دے رہے تھے ایسے واقعات تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جب بلوچستان کے وکلاء کی گہری سازش کے تحت نسل کشی کی گئی یقینا یہ خلائ صدیوں میں پر نہیں ہو گا پارٹی شہید وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے 8اگست بروز اتوار شام چار بجے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں بلوچستان کے ہر طبقہ کے تعلق رکھنے والے افراد ‘ سیاسی رہنماء وکلاء کارکن ‘ ڈاکٹرز سمیت ہر طبقہ فکر کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ اپنا سیاسی و جمہوری حق ادا کریں بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداروں ‘ کوئٹہ کے تمام دوستوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8اگست کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کر کے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :