رحیم یار خان میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد علاقے میں واقع قدیم مندر حملے کے بعد نذر آتش کر دیا گیا

علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی، کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز طلب

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 اگست 2021 00:10

رحیم یار خان میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد علاقے میں ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) رحیم یار خان میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد علاقے میں واقع قدیم مندر حملے کے بعد نذر آتش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدھ کی رات کو تشویش ناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ 2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعمل افراد نے علاقے میں واقع ہندوں کے قدیم مندر پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔




شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر نے اس واقعے کا نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ کو معاملے کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رحيم يارخان انتظاميہ سے بات ہوئی ہے،فتنہ فساد پھيلانےوالوں كو کسی صورت معاف نہیں كيا جائےگا،بھونگ شہر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، مندرپرحملہ كرنے والے جلد قانون كے شكنجے ميں ہوں گے۔ جبکہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ صادق آباد مندر پر حملہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے مجرم گرفتار ہوں گے اقليتوں كا ہر سطح پر تحفظ كريں گے۔