بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی ایفی لیشن ٹیم کی گورنمنٹ کالج جہانیاں آمد

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعرات 5 اگست 2021 12:07

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی ایفی لیشن ٹیم کی گورنمنٹ کالج جہانیاں ..
 جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) بہا ءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ایفی لیشن ٹیم   چییر مین ڈاکٹر عبدالقادر بزدار کی سربراہی میں گورنمنٹ  ایسوسی ایٹ کالج جہانیاں ائی۔

(جاری ہے)

ٹیم کے اراکین ڈاکٹر ممتاز احمد کلیانی چئیرمن شعبہ اردو اور ڈاکٹر محمد احسن، شعبہ فزکس نے تمام لیب اور لائیبریری کا معائنہ کیا اور ان سب کو  بی ۔اے۔بی ایس ۔سی،ایسوسی ایٹ پروگرام کی تدریس کے لیے تسلی بخش قرار دیا۔  بعد ازاں انھوں نے کالج میں اپنے دست مبارک سے پودے بھی لگائے۔اس موقعے پر کالج پرنسپل ڈاکٹر جاوید اصغر پروفیسر مظاہر عباس محمد وقاص محمد افضال اور کاشف بھی موجود تھے۔۔

متعلقہ عنوان :