لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید قیدی کے لیے بھیجے گئے دودھ کے پیکٹ سے ہیروئن اور چرس برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 اگست 2021 12:10

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید قیدی کے لیے بھیجے گئے دودھ کے پیکٹ سے ہیروئن ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 05 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،شہزاد علی خان) قیدیوں کی مبینہ پشت پناہی کے الزام میں چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے سینٹرل جیل لاڑکانہ کے ہٹائے گئے جیل سپرنٹینڈنٹ لیاقت پیرزادہ کے معاملے پر پچھلے دو ہفتوں سے سینٹرل جیل لاڑکانہ میں بدنظمی کے باعث جیل میں قیدیوں کی جانب سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری تھا جس وجہ سے شکارپور سینٹرل جیل کے سپرنٹینڈنٹ اشفاق احمد کلوڑ کو تعینات کیا گیا جن کی جانب سے جیل رولز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، اس سلسلے میں جیل کے قیدی کی جانب سے جیل کی سپاہی کو مبینہ 22 ہزار روپے دے کر باہر سے آنے والے سامان جیل کے اندر پہنچانے کا کہا گیا تاہم جیل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے سامان چیک کروایا گیا اور تلاشی پر سامان میں شامل دودھ کے پکیٹس سے ہیروئن اور چرس برآمد ہو گئی جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :