یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سکھر میں ریلی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 5 اگست 2021 12:22

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سکھر میں ریلی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لٸے  احتجاجی ریلی نکالی گٸی جو کہ ضلع  جناح میونسپل اسٹیڈیم سےشروع ہو کر پرپس کلب پہنچ کر اختیام پزیر ہوئی ریلی میں ضلعی افسران, سول سوساٸٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی,ریلی کے شرکاء نےبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پرمظلوم کشمیریوں پر ہونے والے  ظلم وبربریت کی تحریریں درج تھیں ریلی کے شرکاء نےبھارت خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں نعرے لگائے کیونکہ وزیراعظم پاکستان نےکشمیر کا ز کا مسئلہ بین الاقوامی برادری میں خوبصورت طریقے سے پیش کیا ۔

(جاری ہے)


ریلی کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی گی اور کشمیر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں یہ انتہائی قابل افسوس کا مقام ہے پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور ہر طرح کی امداد جاری رکھے گی سکھر ریلوے اسٹیشن پر بھی محکمہ ریلوے کی جانب کشمیر کے پرچم اور تحریک آزادی کشمیر یے ہیروز کے پورٹریٹ بھی آویزاں کئے گئے تھے۔