نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹرN-5 سنٹرل III رحیم یار خان میں یوم شہداء پولیس بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد جمعرات 5 اگست 2021 12:26

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام پولیس کے شہداء کو خراج ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر تھری رحیم یار خان  کی تمام بیٹس ہائے میں بعد نماز فجر شہداء کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کرائی گئی جس میں بیٹ کے تمام افسران و جوانوں نے حصہ لیا NHMP کمپلیکس رحیم یارخان میں شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیاSSP افنان امین  سیکٹر کمانڈر  کی ہدایت پر DSP/CPO ہیڈکوارٹرز فراست علی بھنڈر  نے تقریب کی صدارت کی اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئےاور موٹروے پولیس کے ایک چاک وچوبند دستے نے سلامی دی بعدازاں ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لئے دعا  کرائی گئی اور ڈیوٹی پر موجود پولیس کے تمام جوانوں اور افسران کے جان و مال کی حفاظت اور سلامتی کے لیے دعا  کرائی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیکٹر تھری رحیم یار  خان  فراست علی بھنڈر ے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہاں کہ موٹر وے پولیس  کے افسران ہر وقت لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر  تندوتیز اور سرد و گرم موسم میں بھی  اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ہیں اور اپنے فرائض منصبی کی تکمیل میں میں اپنی جانوں کی پرواہ بھی نہیں کرتے. موٹروے پولیس کی تاریخ  ایسے  ذمہ دار اور فرض شناس مس افسران سے بھری ہوئی ہے ہے جنہوں نے نے اپنے فرائض منصبی  کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے  اور روڈ پر چلنے والے والے لوگوں کی کی جان و مال کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے  تقریب کے اختتام پر  شہداء کے ورثاء میں تحائف اور پھول پیش کیے گئے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا�

(جاری ہے)