برطانیہ کا بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

ْقطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے،رپورٹ

جمعرات 5 اگست 2021 12:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔ ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاونڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاونڈ ادا کرنا ہوں گے۔