لاتعداد بھارتی فوج ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کا استحصال کررہی ہے،محمد میا ں سومرو

کشمیر یوتھ فورم اور اس کے نمائندے بھارتی ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے، وفاقی وزیر

جمعرات 5 اگست 2021 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وفاقی وزیر نجکاری ، سرپرست اعلی کشمیر یوتھ فورم محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ لاتعداد بھارتی فوج ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کا استحصال کررہی ہے،کشمیر یوتھ فورم اور اس کے نمائندے بھارتی ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔یومِ استحصال 5 اگست 2021ء پراپنے پیغام میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے پرامن لوگ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بھارتی ظلم برداشت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لاتعداد بھارتی فوج ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کا استحصال کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات سے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری بہن بھائیوں کا پوری دنیا سے رابطہ کٹ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر یوتھ فورم اور اس کے نمائندے بھارتی ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی غیر قانونی قبضہ ختم کروانے کیلئے فوری آگے بڑھیں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو فوری بنیادی حقوق دئیے جائیں۔