کورونا کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 5 اگست 2021 13:16

کورونا کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف مذمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) کورونا کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان مسلم لیگ(ن)کا ماڈل ٹان میں پارٹی سیکرٹریٹ سیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔پنجاب حکومت نے کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کا دفتر سیل کیا ہے۔وزیراعلی ہائوس،شاپنگ مالز،شادی ہالز اور تمام مارکیٹس کھلی ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹریٹ میں کورونا کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں پہلے ہی محدود کردی گئی تھی،ایسے حالات میں مسلم لیگ(ن)کا سیکرٹریٹ سیل کرنا انتقامی سیاست کا واضع ثبوت ہے۔