برطانیہ کا کورونا سے بھرے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل، پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا،شیریں مزاری نے برطانیہ پر کوویڈ پابندیوں کو لے کر سیاست کرنے کا کا الزام لگا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 اگست 2021 13:47

برطانیہ کا کورونا سے بھرے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2021ء) : برطانیہ نے کورونا سے بھرے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔ پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں جب برطانیہ نے بھارت میں کوویڈ مینجمنٹ کی تباہی کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا تو تب ہی کہا تھا کہ برطانیہ کوویڈ پابندیوں پر سیاست کر رہا ہے،جب کہ پاکستان میں کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو بین االاقوامی سطح پر پذیرائی ملی تھی،برطانیہ ایک بار پھر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے سیاست کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔ ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاونڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاونڈ ادا کرنا ہوں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایمبر لسٹ میں شامل ہونے والے ممالک کے مسافروں کو برطانیہ پہنچنے پر گھر پر یا اپنی قیام گاہ میں 10 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں قدم رکھنے کے بعد دوسرے روز اور پھر آٹھویں روز کورونا سے متعلق ٹیسٹ بھی کروانے ہوں گے۔ برطانوی گورنمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جن افراد نے برطانیہ میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی تھیں یا یو کے ویکسین پروگرام کے تحت بیرون ملک ویکسین لگوائی تھی، انہیں برطانیہ واپس آنے پر قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں آٹھویں روز کے کورونا ٹیسٹ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہی رعایت 18 سال سے کم عمر افراد کو برطانیہ واپس آنے پر حاصل ہوگی۔ یہ رعایتیں یو کے ویکسین ٹرائلز پروگرام میں شامل رضاکاروں کو بھی دی گئی ہے۔ برطانوی حکام کا مزید کہنا ہے: ۔ جو افراد برطانیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں پرواز کے روز ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کیے بھی کم از کم 14روز گزر گئے ہوں۔ ۔ ان افراد کو برطانیہ میں قیام کے دوسرے روز کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

۔ جبکہ amber لسٹ میں شامل ممالک بشمول امارات، قطر اور بحرین سے آنے والے مسافروں نے اگر امریکا یا دیگر یورپی ممالک میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں، تو انہیں بھی انگلینڈ میں قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہوگی اور نہ ہی آٹھویں روز کا کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ البتہ برطانیہ آنے کے دوسرے روز کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ۔ Amber لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے 18 سال سے کم عمر افراد کو قرنطینہ اختیار نہیں کرنا ہوگا۔