لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس روہڑی کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 5 اگست 2021 14:44

لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس روہڑی کے قریب حادثے سے بال بال ..
روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) لاہورسے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی ٹرین روہڑی سے روانہ ہوئی تو ایک بوگی کا دوسری بوگی سے جڑا پریشرپائپ(قمپلین) ٹوٹ گیا ٹرین دوحصوں میں تقسیم ہوگئی متاثرہ بوگیوں میں سوار مسافروں میں خوف وہراس بیشتر مسافروں نے چیخ وپکار شروع کردی ٹرین کا دوسرا حصہ تھوڑی دور جاکر رک گیا ٹرین میں سوار تمام مسافرمحفوظ رہے 45منٹ کی مشقت کے بعد دونوں حصوں کو جوڑ کر ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی شب لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس جیسے ہی روہڑی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو کچھ دورجاکر ٹرین کی ایک بوگی سے دوسری بوگی میں جڑا پریشر پائپ (قمپلین) ٹوٹ گیا جسکی وجہ سے ٹرین دوحصوں میں تقسیم ہوگیا اوربیشتربوگیوں پر مشتمل ایک حصہ پیچھے رہ گیا ٹرین سے الگ ہونے والے حصہ کی بوگیوں میں سوار مسافروں میں ناصرف خوف وہراس پھیل گیا بلکہ بیشتر بوگیوں میں سوار مسافروں نے چیخ وپکارشروع کردی پریشرپائپ ٹوٹ جانے کے باعث ٹرین کا اگلہ حصہ ازخود آگے جاکررک گیاتاہم ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے بعدازاں روہڑی اسٹیشن سے عملہ نے پہنچ کر ٹرین کے دونوں حصوں کو جوڑ کر45منٹ بعد ٹرین کو اگلی منزل کے لئے روانہ کردیا گیا اس سلسلے میں بتایاجاتاہے کہ خداناخواستہ ٹرین کی رفتار تیزہوتی اور اس دوران ٹرین دوحصوں میں تقسیم ہوجاتی تو کسی بھی قسم کا حادثہ یا مسافروں کو نقصان پہنچ سکتا تھا واضح رہے کہ روہڑی اسٹیشن پہنچنے والی فرید ایکسپریس کی تمام بوگیوں کی فٹنس چیک کرنا روہڑی اسٹیشن پر تعینات ریلوے ٹی ایکس آر عملہ کی ذمہ داری میں شامل تھا تاہم فریدایکسپریس ٹرین کا روہڑی اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی پریشرپائپ ٹوٹ جانا ریلوے ٹی ایکس آر عملہ کی غفلت کو ظاہرکرتا ہے جبکہ ٹرین حادثات میں اضافہ،ریلوے ٹریک کی خستہ حالی اور ٹرینوں میں مسافروں کو سہولیات کے فقدان کے باعث پہلے ہی مسافروں کی جانب سے مسافر ٹرینوں میں سفرکے رجحان میں کمی دیکھی جارہی ہے۔