صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات پر تاریخی لینس ڈائون پل کے راستے پر رنگ و روغن اور خوبصورت پارک تعمیر کیا جارہا ہے۔ منصور علی ابڑو چیف میونسپل آفیسر روہڑی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 5 اگست 2021 14:53

صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات پر تاریخی لینس ڈائون پل کے راستے ..
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایت روہڑی اورسکھرکے درمیان دریائے سندھ پر قائم لینس ڈاؤن پل کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے پل کی رنگ وروغن کا کام شروع ہوگیا پل کی خوبصورتی کی بحالی کے لئے اُٹھائے اقدامات پر شہریوں نے خوشی کا اظہارتفصیلات کے مطابق صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی روہڑی کی جانب سے روہڑی اور سکھرکے درمیان دریائے سندھ پرقائم لینس ڈاؤن پل کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے پل پررنگ وروغن کا کام شروع کرایا گیا ہے پل پر رنگ وروغن کے بعد پل کی خوبصورتی اورنکھارمیں اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب شہرکے داخلی راستے پر قائم لینس ڈاؤن پل پررنگ وروغن والے کام کو دیکھ کر شہریوں نے خوشی کااظہار کیا ہے اور اسے تعلقہ انتظامیہ کا اہم اقدام قرار دیا ہے دوسری جانب چیف میونسپل آفیسر روہڑی منصورحسین ابڑوکا کہنا ہے کہ صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ اور پیپلزپارٹی رہنما سیدکمیل حیدرشاہ کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی کی بحالی کے لئے لینس ڈاؤن پل پر رنگ وروغن کرایاجارہاہے تاکہ ملک کے اس اہم اورخوبصورت ترین پل کی خوبصورتی برقراررہ سکے دوسری جانب اس پل سے گزرنے والے مقامی شہری اور بیرون شہر سے اس پل کی خوبصورتی اور اعلی بناؤٹ کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کویہ احساس ہو کے روہڑی کے مقام پر قائم لینس ڈاؤن پل آج بھی اپنی خوبصورتی اور اعلی بناؤٹ کے باعث اپنی مثال آپ ہے۔

متعلقہ عنوان :