برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

آن لائن پٹیشن پر 58 ہزار سے زیادہ افراد نے دستخط کر دئیے،ایک لاکھ دستخط پر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 اگست 2021 16:22

برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2021ء) : برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔اب تک آن لائن پٹیشن پر 58 ہزار سے زیادہ افراد دستخط کر چکے ہیں۔ برطانیہ نے کورونا سے بھرے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔ایسے وقت میں جب بھارت میں کورونا کیسز عروج پر ہیں اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ برطانیہ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے آن لائن پٹیشن پر دستخط جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک اس پر 58 ہزار سے زیادہ افراد دستخظ کر چکے ہیں۔

ایک لاکھ دستخط پر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔آن لائن پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد پاکستان میں پھنسے ہیں۔مالی وسائل نہ ہونے کیوجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے۔پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں نہیں چلا رہی۔پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ سے نکالے، سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے پاک ستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی پٹیشن کو شئیر کیا گیا۔

جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں جب برطانیہ نے بھارت میں کوویڈ مینجمنٹ کی تباہی کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا تو تب ہی کہا تھا کہ برطانیہ کوویڈ پابندیوں پر سیاست کر رہا ہے،جب کہ پاکستان میں کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو بین االاقوامی سطح پر پذیرائی ملی تھی،برطانیہ ایک بار پھر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے سیاست کر رہا ہے۔