نصف سنچری کے باوجود بابراعظم کے پوائنٹس میں کٹوتی ،آئی سی سی کا جانبدار رینکنگ سسٹم بے نقاب

قومی ٹیم کے کپتان کو سیریز میں واحد اننگز میں نصف سنچری سکور کرنے کے باوجود 14 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 اگست 2021 16:29

نصف سنچری کے باوجود بابراعظم کے پوائنٹس میں کٹوتی ،آئی سی سی کا جانبدار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں واحد مکمل میچ میں نصف سنچری بنانے کے باوجود آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ بابراعظم نے اپنی دوسری پوزیشن تو برقرار رکھی لیکن 14 رینکنگ پوائنٹس کھو دیے کیونکہ وہ بارش کے باعث دیگر تین ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ نہیں کرتے تھے۔

دنیا کے نمبر1 ون ڈے بیٹسمین کے پاس یہ موقع تھا کہ اگر وہ پوری سیریز میں بیٹنگ کا موقع حاصل کر لیتے تو وہ نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرسکتے تھے۔ بارش کی وجہ سے تین ٹی 20 میچز نہ ہوپانے کے باوجود بابراعظم نے اپنی ٹیم کو 0-1 سے سیریز جیتنے میں مدد دی ، انہوں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں 51 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

سیریز کے آغاز سے قبل بابراعظم 833 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھے اور سیریز کے اختتام کے پر ان کے پوائنٹس 819 ہیں اور وہ دنیا کے نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹسمین ڈیوڈ مالان سے 22 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہے۔

بابراعظم کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ہیں جن کے 795 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ بابراعظم کو ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پاکستان کی اگلی ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی ۔