کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی سندھ کی زیر قیادت ریلی

بائی وزرا، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، پولیس، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے سربراہان کی شرکت

جمعرات 5 اگست 2021 16:44

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی سندھ کی زیر قیادت ریلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وزیراعلی سندھ کی زیر قیادت کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔کمشنر کراچی کے زیر انتظام وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر قیادت کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاس کے لان میں ریلی نکالی گئی، جس میں صوبائی وزرا، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، پولیس، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے اور شرکا نے ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھیں۔ ریلی سے قبل کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کی شروعات قومی ترانے اور کشمیری نغمے سے کی گئی۔