طالبان کا افغان باشندوں کو ویزے فراہم کرنے کے امریکی اعلان پراظہار تشویش

ہم نے پہلے ہی اعلان کررکھا ہے امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دینے والے افغانوںکو کچھ نہیں کہیں گے،بیان

جمعرات 5 اگست 2021 16:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) افغان طالبان نے امریکہ کی جانب سے ان افغانستان کے باشندوں کو ویزے فراہم کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جنھوں نے امریکی افواج کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایسے لوگوں کو ویزے فراہم کرنا ان کے ملک میں کھلی مداخلت ہے۔طالبان کے مطابق انھوں نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ امریکی افواج کے ساتھ مترجم اور دیگر حیثیت سے خدمات انجام دینے والے افراد کو امریکی قبضی کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انھوں نے امریکہ اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی دخل اندازی پر مبنی پالیسیوں سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :