کرنٹ لگنے بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا

کے الیکٹرک انتظامیہ کو گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست گزار کی استدعا

جمعرات 5 اگست 2021 16:51

کرنٹ لگنے بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) ملیر میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچے کا بازو ضائع ہونے سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیا گیا۔ اہلخانہ نے دعوی عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اپنایا گیا کہ احمد عبداللہ ملیر کا رہائشی ہے۔ کے الیکٹرک کے کھلے تار گھر کے ساتھ گزر رہے تھے۔ احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگا۔ بچہ آرمی پبلک اسکول کا طالب علم اور پاک فوج میں جانا چاہتا تھا۔ کے الیکٹرک کی بد انتظامی سے احمد کا باذو ضائع ہوگیا۔کے الیکٹرک انتظامیہ کو گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔