چہرہ کی خوبصورتی سے فنکار نہیں بنتا جب تک وہ فنکارانہ صلاحیتوں کا مالک نہ ہو، ماریہ خان

فلموں میں آئٹم نمبر کی حامی نہیں ،جسم کی نمائش قائل نہیں ، ماڈلنگ اور ٹی وی ڈرامے میری پہلی ترجیحات میں شامل ہیں،معروف اداکارہ

جمعرات 5 اگست 2021 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) اداکارہ و ماڈل ماریہ خان نے کہاہے کہ چہرہ کی خوبصورتی سے فنکار نہیں بنتا جب تک وہ فنکارانہ صلاحیتوں کا مالک نہ ہو، ایک اچھی اداکارہ کے لئے اداکاری کے اسرار و رموز سے آگاہی وقت تقاضہ ہے، جدید دور میں میڈیا سائنس کی ڈگری نے اس شعبہ میں آنے والی نئی فنکارائو ں کیلئیآسانیاں کردی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انکا کہنا تھاکہ دو سال قبل شوبز کی فیلڈمیں قدم رکھا۔ ابتداء فیشن شو میں کیٹ واک کرکے کی جس سے میراحوصلہ بلند ہوا۔سینکڑوں لوگوں کے سامنے مختلف برانڈ ز کے عروسی و عام ملبوسات کی فیشن شو میں نمائش کر کے میرے اندر جو اعتماد پیدا ہوا تھااس نے آگے بڑھنے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

جس طرح اسٹیج پر لائیو پرفارم کرنا کسی بھی ابھرتے ہوئے فنکار کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ایسا ہی میرا ساتھ ہوا۔

اب تک کئی فیشن شو ز میں لائیو کیٹ واک کرچکی ہوں ،بطورماڈل شناحت بنی تو اداکاری کا شوق ہوا۔اب تک مختلف اداروں کے تحت بنائے گئے ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی ہوں۔ فیشن انڈسٹری اور ٹی وی ڈرامے میری پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔ جہاں تک فلم میں اداکاری کا تعلق ہے وہ ایک مشکل امرہے ، فی الحال تو کورونا کی وبا ء نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،فلمیں بن نہیں رہیں جب فلمیں ریلیز ہوں گی اور نئی فلمیں بنیں گی تو سوچوں گی۔

ماریہ خان نے مزیدکہاکہ وہ فلموں میں آئٹم نمبرنہیں حامی نہیں ، اور جسم کی نمائش نہیں کرنا چاہتی ،ایک فنکار کی فنی صلاحیتیں ہیں اس کو منفرد شانحت دلاسکتی ہیں۔ہر نئے آنے والے فنکار کو یہ سوچنا چاہئے۔اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی اور عروا حسین میری پسند یدہ فنکارائیں ہیں ۔ان کے ڈراموں سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔