ملک عبیداللہ کاسی کی درناک شہادت کے ذمہ داربراہ راست حکومت اورریاستی ادارے ہیں، جے یوآئی ضلع کوئٹہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 اگست 2021 16:57

ملک عبیداللہ کاسی کی درناک شہادت کے ذمہ داربراہ راست حکومت اورریاستی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 05 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،سید شاہ زیب شاہ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق  نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک عبیداللہ کاسی کو اغواء کے بعد بے دردی سے شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک عبیداللہ کاسی کی درناک شہادت کے ذمہ دار براہ راست حکومت اور ریاستی ادارے ہیں جنہوں نے چالیس دن میں ان کو بازیاب نہ بے حسی اور غفلت کی بدترین مثال ہے،انہوں نے کہا کہ جمعیت کو امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،اور یہ حکومت کی مکمل ناکامی اورنااہلی ہے کہ لوگوں کی زندگی غیر محفوظ ہے ،ملک عبیداللہ کاسی کی الم ناک شہادت ناکام حکومت کی نشاندہی کرتی ہے، امن وامان کی بہتری کے دعویدار بتائیں کہ جنگل کا قانون کیوں نافذ ہے ؟ اور ریاستی رٹ کہاں سوگئی ہے کہ سرعام زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کی لاشیں گررہی ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک عبیداللہ کاسی کی شہادت کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے، بدامنی کی اس تشویش ناک لہر میں حکومتی غفلت اور انتظامیہ کا خواب غفلت میں سوجانا لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :