ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 5 اگست 2021 16:59

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان، علماء کرام اور ایف۔پی۔اے ۔پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ جس میں پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی اور آگاہی سیشنز کے انعقاد بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جہلم کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور تمام متعلقہ محکموں بالخصوص صحت، تعلیم اور اطلاعات کے تعاون کو سراہا۔ اسسٹنٹ نے محکمہ بہبود آبادی جہلم کارکردگی کو سراہا اور محکمہ جاتی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ ضلع جہلم اپنی کارکردگی کے لحاظ سے دیگر اضلاع کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن سکے ۔

متعلقہ عنوان :