شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے پولیس افسران

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 5 اگست 2021 17:01

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے پولیس افسران،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر PFSA کے زیر اہتمام پولیس لائنز جہلم میں محمد عقیل فرانزک سائنٹسٹ کی زیر صدارت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ میں ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

PFSA کی ٹیم نے تفتیشی افسران کو جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اور انہیں محفوظ کرنے کے بارے میں خصوصی تربیت دی۔اس موقع پر تفتیشی افسران نے اہم مقدمات میں ممکنہ فرانزک ایڈ کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔بلا شبہ تفتیشی افسران کی پروفیشنل استعداد کار کو بڑھانے میں یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :