ہاکی : بیلجیم پہلی بار اولمپکس چیمپئن بن گیا

فائنل میں بیلجیئم نے آسٹریلیا کو پنلٹی کارنرز پر 2 کے مقابلے میں 3گولز سے شکست دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 اگست 2021 17:01

ہاکی : بیلجیم پہلی بار اولمپکس چیمپئن بن گیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2021ء ) اولمپکس مینز ہاکی فائنل میں ورلڈ چیمپئن بیلجیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیم نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی ۔ مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول سے برابر تھا ۔ شوٹ آؤٹ پر بیلجیم نے مقابلہ 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے جیت لیا۔ بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا اولمپک چیمپئن بنا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد بیلجیم میں کورونا کے باوجود جشن کا سماں ہے۔ آسٹریلیا نے چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت نے جرمنی پر 5-4 سے سنسنی خیز فتح کے بعد کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔