وومن ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی صدر و چیف کوارڈینیٹر پی ٹی آئی رشیدہ عزیز نے باغ محلہ کے دفتر میں 18سال سے زائد عمر کے مردوں اور خواتین کوکوڈ 19ویکسی نیشن کروائی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 5 اگست 2021 17:05

وومن ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی صدر و چیف کوارڈینیٹر پی ٹی آئی رشیدہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) کوڈ 19کی موذی بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کروانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار وومن ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی صدر و چیف کوارڈینیٹر پی ٹی آئی رشیدہ عزیز نے باغ محلہ کے دفتر میں 18سال سے زائد عمر کے مردوں اور خواتین کو ویکسی نیشن کروانے کے بعد عوام کے شکریہ ادا کرنے پر کیا

اس موقع پر شیخ غضنفر ، رخسانہ اور صائقہ جو کہ محکمہ صحت کی طرف سے ویکسین لگانے آئیں تھیں موجود تھے یاد رہے 220افراد کو کوڈ 19سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ رشیدہ عزیز اور ان کی ٹیم نے تمام باغ محلہ کی مساجد میں ویکسی نیشن لگوانے کے اعلانات کروانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس طرف مائل کیا جس پر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے رشیدہ عزیز نے کہا کہ حکومت کو وارڈ ز کی سطح پر ویکسی نیشن سنٹر قائم کر کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنی چاہیے تا کہ تمام لوگ کوڈ 19سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کی سہولت حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :