پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس 13 ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کردیاگیا

جمعرات 5 اگست 2021 17:41

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس 13 ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کردیاگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس 13 ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزرا ء اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جسٹس راجہ جواد عباس گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کیس کی سماعت کرینگے۔کیس کو 13 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔