کوٹلی،ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں31اگست تک نئے ایس او پیز جاری کر دیے

جمعرات 5 اگست 2021 17:59

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں31اگست تک نئے ایس او پیز جاری کر دیے جن میںضلع بھر میں تمام کاروباری مراکز (ماسوائے پٹرول پمپس،میڈیکل سٹورز،ویکسی نیشن سینترز،دودھ/دہی،سبزی فروٹ،گوشت کریانہ سٹورز ،تندور)8بجے بند کرنا ہو نگے،indoorشادی بیاہ کی تقریبات میں 08-08-2021سے مکمل پابندی ہوگی ،جبکہ اوپن ایریا میں ایس او پیز کے مطابق رات 10بجے تک اجازت ہو گی ،تمام ریسٹورینٹس کے اندر indoorکھانا کھانے اور کھلانے پرپابندی عائد کی جاتی ہے اوپن ایریا میں بمطابق ایس او پیز رات10بجے تک اجازت ہو گی جبکہ ٹیک اوے پر پارسل کی اجازت ہمہ وقت ہو گی ،نئے ایس او پیز کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی ،مذہبی ،سیاسی ،دیگر تقریبات اوپن ایریا میں ایس او پیز کے مطابق زیادہ سے زیادہ 400افراد کی حد تک کرنے کی اجازت ہو گی indoorتقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ،تمام درباھائ/عرس وغیرہ زائرین کے لیے بند رہے گے ،کبڈی،کراٹے،باکسنگ،مارشل آرٹس کے پابندی ہو گی ،جبکہ جم خانہ جات صرف Vaccinatedافراد کے لیے کھلے رہیں گے ،تمام پارکس ایس او پیز کے مطابق کھلے رہے گے ،تمام سرکاری و نجی دفاتر 50فیصد عملہ کے ساتھ کھلے رہے گے ،50فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز اور سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھ کر چلنے کی اجازت ہو گی ،جملہ پبلک مقامات/ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،بازاروں،دفاتر میں ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ،Vaccinatedسیاحوں کو ضلع میں داخلہ کی اجازت ہو گی ،،البتہ 60سالسے زائد اور18سال سے کم عمر افراد /سیاحوں کو ضلع میں داخلہ کی اجازت نہ ہو گی واضح رہے کہ یہ نئے احکامات 31 ااگست 2021 تک قابل عمل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :