پیپلزپارٹی کے راہنما خورشید شاہ نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

نیب کی جانب سے ہارڈشپ اور ریفرنس میں غیر ضروری تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی جائے.درخواست میں استدعا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 5 اگست 2021 17:26

پیپلزپارٹی کے راہنما خورشید شاہ نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2021 ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما خورشید شاہ نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے سندھ ہائیکورٹ نے سید خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی. درخواست میں خورشید شاہ نے موقف اپنایا ہے کہ 18 ستمبر 2019 سے نیب کی تحویل میں ہوں، 23 ماہ سے زیر حراست ہوں دسمبر2020 میں نیب نے چارج فریم کیا.

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 4 جون کو کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجا نیب عدالت کے سامنے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا کہتا رہا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس میں تاخیر پر ضمانت دی جائے ہارڈشپ اور ریفرنس میں غیر ضروری تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی جائے. خورشید شاہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ضمانت کا کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے.