اگست کا دن بھارت کے مکروہ ،انتہا ء پسند چہرے کو دنیا بھر کے سامنے واضح کرتا ہے،سید امین الحق

مقبوضہ کشمیر میں حق و باطل ، ظالم و مظلوم اور دہشت و معصومیت کے درمیان معرکہ ہے،وفاقی وزیر

جمعرات 5 اگست 2021 18:50

اگست کا دن بھارت کے مکروہ ،انتہا ء پسند چہرے کو دنیا بھر کے سامنے واضح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاہے کہ 5اگست کا دن بھارت کے مکروہ ،انتہا ء پسند چہرے کو دنیا بھر کے سامنے واضح کرتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں حق و باطل ، ظالم و مظلوم اور دہشت و معصومیت کے درمیان معرکہ ہے۔یوم استحصال جموں و کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میںوفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ 5اگست کا دن بھارت کے مکروہ اور انتہا پسند چہرے کو دنیا بھر کے سامنے واضح کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دن دنیا کو یہ ثبوت دیتا ہے کہ اگر اصل دہشت گرد دیکھنا ہے تو’’بھارت‘‘کودیکھو۔انہوں نے کہا کہ اصلی ظلم و جبر اور استحصال دیکھنا ہے تو مقبوضہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دیکھو۔انہوں نے کہا کہ731دنوں میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ کشمیریوں نے بھارتی جبری تسلط کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق و باطل ، ظالم و مظلوم اور دہشت و معصومیت کے درمیان معرکہ ہے۔