بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے، آصف زرداری

پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ،سابق صدر مملکت

جمعرات 5 اگست 2021 19:34

بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔