شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی،سید نا صر حسین شا ہ

بلاول نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے، یوم استحصال کا مقصد بدترین بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے، صوبا ئی وزیر اطلا عا ت

جمعرات 5 اگست 2021 19:42

شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید نا صر حسین شا ہ نے یوم استحصال کشمیر کے مو قع پر اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ ملک بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمے سمیت ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ آج بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد اقوام ِ عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروانا ہے، انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کر رہی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے رہیں گی-