کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں،رخسار بٹ

جمعرات 5 اگست 2021 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) نیشنل کمیشن آئی ایچ ہومین رائٹس اور قومی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان کی سندھ کی صدر رخسار بٹ کشمیریوں کا حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آج بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے بھارت آرٹیکل 370 کے خاتمے سمیت تمام ظالمانہ حربے آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکا مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی بندش سمیت آزادی اظہار پر پابندی انسانی حقوق کی پامالی کاسلسلہ آج بھی جاری ہے،یوم استحصال کشمیر کا مقصد اقوام عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہم آج کشمیری بھایوں کے ساتھ تجدید عہد کررہے ہیں ہمارا یقین ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے