لاہورکوسرسبز،صاف اور خوبصورت بنانے کیلئی7ارب روپے سے زائدرقم کا منصوبہ تیار

لاہورکو خوبصورت بنانے کیلئے واسا،پی ایچ اے،ایل ڈی اے اورایل ڈبلیوایم سی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک دیاگیاہے‘یاسمین راشد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق لاہورکوکلین اینڈ گرین بنائیں گے‘راجہ یاسر ہمایوں

جمعرات 5 اگست 2021 21:28

لاہورکوسرسبز،صاف اور خوبصورت بنانے کیلئی7ارب روپے سے زائدرقم کا منصوبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) حکومت پنجاب نے لاہوریوں کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے بڑافیصلہ کرتے ہوئے لاہورکوسرسبز،صاف اور خوبصورت بنانے کیلئی7ارب روپے سے زائدرقم کا منصوبہ تیارکرلیاہے۔یہ فیصلہ ایوان وزیراعلی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،سینیٹراعجازچوہدری،صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس،صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں،صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمودالرشید،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایم ڈی واسا،چیئرمین ایل ڈی اے،ڈی جی پی ایچ اے ودیگرمحکمہ جات کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں لاہورکوسرسبز،صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے ا قدامات کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اجلاس کے دوران' ''Revive Lahore'پراجیکٹ پر پریزینٹیشن دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکوسرسبز،صاف ستھرااور خوبصورت بنانے کیلئے 7ارب روپے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جائیگی۔

لاہورکوسرسبزصاف ستھرااور خوبصورت بنانے کیلئے تمام ادارے مل کر محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکیلئے ماسٹرپلان تیارکیاگیاہے۔لاہورکو خوبصورت بنانے کیلئے واسا،پی ایچ اے،ایل ڈی اے اورایل ڈبلیوایم سی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک دیاگیاہے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد سٹیرنگ کمیٹی اور سپروائزری کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

سینیٹراعجازچوہدری نے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی ور سپروائزری کمیٹی ریوائیو لاہورپراجیکٹ کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گی۔ لاہور کو سرسبز،صاف ستھرااور خوبصورت بناکرشہریوں کیلئے مثال بناناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ایل ڈبلیوایم سی نے شاندارفرائض سرانجام دئیے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہورکی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے اقدامات کو خودمانیٹرکررہے ہیں۔

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمودالرشیدنے بتایا کہ لاہورمیں نکاس آب کا نظام بہترہونے سے شہریوں کو ریلیف حاصل ہوگا۔واسانے نکاسی آب کے بہترنظام کیلئے منصوبہ تیارکرلیاہے۔صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق لاہورکوکلین اینڈ گرین بنائیں گے۔