کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پارکس میں نئی پابندیاں عائد

جمعرات 5 اگست 2021 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) پنجا ب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پارکس میں نئی پابندیاں عائد کردی ہے ، جس کے تحت پارکس میں بچوں کے جھولے اور تفریحی مقامات بند کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر لاہور کیپارکس میں نئی پابندیاں عائد کردی گئیں، اس حوالے سے پی ایچ اے نے تمام پارکس کیلئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکس میں بچوں کیجھولیاورتفریحی مقامات بندکردئیے گئے ہیں تاہم پارکس پرانیاوقات کار کے تحت شہریوں کیلئے کھلے رہیں گے۔