ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے‘انجینئر یاسر گیلانی

منٹ میں 400 پودے لگا کر منفرد شجرکاری کرنے پر تمام حصہ لینے والے افراد کا مشکور ہوں ‘چیئرمین پی ایچ اے

جمعرات 5 اگست 2021 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) پی ایچ اے اور دعوت اسلامی کے اشتراک سے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت فرح آباد فیملی پارک شاہدرہ شجرکاری میں کی گئی۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، دعوت اسلامی کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری، مجاہد مقصود نے بھی پودا بھی لگایا۔پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم میں 400 افراد نے حصہ لیا اور1منٹ میں 400 پودے لگا ئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شجرکاری سے شہر لاہور کو سرسبز بنائیں گے۔

(جاری ہے)

آج یہاں 1منٹ میں 400 پودے لگا کر منفرد شجرکاری کرنے پر تمام حصہ لینے والے افراد کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔ آب و ہوا سب کی سانجی ہے اس لیے ہر شہری شجرکاری مہم کے تحت اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائے۔ دعوت اسلامی کے علماء کرام کو پلانٹ فار پاکستان مہم میں بھر پور حصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے وہ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور شخصیات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :