جھنگ: ٹوبہ روڈ پر ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 5 اگست 2021 21:32

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) ٹوبہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ہائی ایس ویگن گیس فلنگ کروارہی تھی کہ اچانک سلنڈر سے گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ساری ویگن کو لپیٹ میں لے لیا ریسکیوکنٹرول میں کال آتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے جائے حادثہ پر رسپانس دے کر فائر فائٹنگ شروع کی ریسکیو 1122کے سٹاف کے بروقت رسپانس سے اور پیشہ وارانہ مہارت سے آگ پر مکمل کنٹرول کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔