ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت جھنگ کی کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقات

فصلات کی فی ایکڑ پیداواراور زرعی منصوبوں پر لیکچرز دیئے

جمعرات 5 اگست 2021 21:44

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اختر حسین نے تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع بھنگومیں کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کی اس موقع پر فیلڈ افسران اورزرعی ماہرین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کپاس، گندم، چاول، گنے کی پیداواری ٹیکنالوجی ،فصلوں میں گھاس کا کنٹرول ،آبپاشی کی ضروریات اور کھادوں کا استعمال سمیت دیگرفصلات کی فی ایکڑ پیداواراور زرعی منصوبوں پر لیکچرز دیئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایگری توسیع کے جاری منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ میں بہتر پیدوار حاصل کرنے کیلئے ہمہ قسم کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس شعبہ کو ترقی دیکر ہم ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کر سکتے ہیں۔ اس موقع پرنمائندہ کسان نے کاشتکاری برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اورزراعت افسران کی طرف سے کسانوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے۔بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اختر حسین نے فصلوں کے نمائشی پلاٹوں کا بھی دورہ کیا۔