کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے ،ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعرات 5 اگست 2021 22:22

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے کہاہے کہ کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے لہذا شہری ویکسی نیشن مہم میں تعاون کریں اورفوری ویکسین لگوائیں۔ہر شہری کورونا وائرس وبائ سے بچا و کی مفت ویکسی نیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں اور اپنے نزدیکی ویکسی نیشن سنٹر سے اپنی اورفیملی کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر پر سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ لینے کے دوران ہدایات جاری کیں کہ ویکسی نیشن سنٹرز پردیگر سہولیات سمیت اعلی نظم و نسق برقرار رکھا جائے۔ انہوںنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاو کے لئے حکومتی ایس اوپیز اور گائیڈ لائینز پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس او پیز پر عمل کر کے شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پابندیوں سے بچنے کے لئے سنجیدگی سے احتیاط لازم ہے جبکہ ماسک کا استعمال اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع کے ویکسی نیشن سنٹرز اب تک278345افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے جبکہ ضلع میں کورونا وبائ کے مثبت کیسزکے افراد کی تعداد69ہے ،اب تک کورونا وبائ کے باعث 23افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :