چیف جسٹس کا رحیم یار خان میں مندر نذر آتش کرنے کے واقعے کا نوٹس ، کیس آج سماعت کے لئے مقرر

چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

جمعرات 5 اگست 2021 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پیٹرن ان چیف پاکستان ہندو کونسل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی نشاندھی پر رحیم یار خان کے دیہی علاقے بھونگ میں مندر کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس آج 6 اگست کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے ہدایت کی گئی ہے کہ واقعہ بابت مفصل رپورٹ پیش کی جائے، پیٹرن ان چیف پاکستان ہندو کونسل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔۔توصیف