بھارتی اقدام سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، عبدالحمید لون

5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی پر حملہ کیا،بیان

جمعرات 5 اگست 2021 23:18

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) حریت رہنما عبدالحمید لون نے یوم استحصال کے موقع اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی پر حملہ کیا۔ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی آئینی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کیا۔ بھارت کا یہ اقدام سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ بھارت کے غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام نے خطے کے امن کو داو پر لگادیا ہے۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ بھارت نے دوسال سے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

حریت قیادت کو جیلوں میں بند کردیا گیانام نہاد سرچ آپریشن میں نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کشمیر میں عوام کے بنیادی حقوق سلب کے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم او آئی سی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو انصاف دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت کی فسطائی حکومت نے 80 لاکھ سے زائد افراد کے بنیادی حقوق سلب کئے ہیں۔ خواتین کی آبروریزی اور تشدد معمول بن چکا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں خواتین و بچے محفوظ نہیں ، کم عم بچوں کو گرفتار اور ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔

نوجوانوں کو تعلیم جیسے زیور سے محروم کردیا گیا ہے۔ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ اقوام عالم، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کروائے۔ ہم حصول حق خود ارادیت تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔