کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہییے ،پیغام

جمعرات 5 اگست 2021 23:18

کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایڈمرل محمد امجد خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہییے ۔ نیول چیف نے کہا پاک بحریہ اپنے جہازوں کے بیرون ملک دوروں اور بین الاقوامی بحری مشقوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرتی رہے گی۔