چیف جسٹس نے مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا، سماعت (کل) ہوگی

جمعہ 6 اگست 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا۔۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سے ممبر قومی اسمبلی اور ہندو کونسل پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیش کمار نے ملاقات کی۔اعلامئے کے مطابق رمیش کمار نے چیف جسٹس کو رحیم یار خان میں مندر پر حملے سے متعلق آگاہ کیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔مندر میں توڑ پھوڑ کا کیس (آج) جمعتہ المبارک کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔